روزہ صرف بھوکا ر ہنا  نہیں، ہر قدم پر نیک عمل کر نے کا نام ہے ، پروفیسر مجیب

Mar 20, 2023


حیدرآباد(بیورو رپورٹ) ماہ رمضان المبارک کی آ مد کے استقبال کا اصل مفہوم یہ ہے کہ ہم اپنے اندر برداشت۔ صبر اور استقامت پیدا کریں۔ روزہ داروں کے لیئے آ سانی پیدا کریں۔اللہ کی راہ میں خرچ کریں اور اپنے مسلمان بھائیوں کی کھل کر مددکریں۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر مجیب اللہ منصوری نے نیشنل لیبر فیڈریشن حیدرآباد زون کے تحت استقبالِ رمضان کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں اپنے خطاب میں کیا۔ اس موقعہ پر این ایل ایف کے صوبائی صدر شکیل احمد شیخ۔ اعجاز احمد ضلعی جنرل سیکرٹری۔عبدالقیوم بھٹی  و اراکینِ فیڈریشن کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروفیسر مجیب اللہ  منصوری نے مزید کہا کہ رمضان المبارک میں ہمیں زیادہ سے زیادہ نیکیاں کرنے کی کوشش کرنا چاہیے۔ روزہ صرف بھوکا رہنے کا نام نہیں ہے بلکہ اللہ و رسول اللہ کے حکم کے مطابق ہر قدم نیکی کی دعوت  و نیکی کرنے کانام ہے۔روزے داروں کوروزہ کھلوائیں۔ ہمیں اس ماہ مبارک میں اپنے ہر عمل سے نیکی کا ماحول پیدا کریں۔تاکہ یہ نیکی کا ماحول پورے سال قائم رکھیں۔ رمضان میں کثرت کے ساتھ قرآن کریم کی تلاوت کریں۔زیادہ سے زیادہ اللہ کا ذکر کریں۔ ایک نیک جذبے کے ساتھ اس ماہ کو گذاریں۔ روزے کی حالت میں بندے کے منہ سے جو بدبو آ تی ہے۔وہ دنیا کی مہنگی ترین خوشبو ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں نیکی کی راہ پر چلنے کی توفیق فرمائے۔

مزیدخبریں