لاڑکانہ میں خاکسار شہداء کی برسی  منائی گئی

Mar 20, 2023


لاڑکانہ(بیورورپورٹ) لاڑکانہ میں خاکسار تحریک کی جانب سے پاکستان کی آزادی کے لیے 19 مارچ 1940 کو لاہور میں انگریزوں سے جنگ کے دوران شہادت کا درجہ حاصل کرنے والے خاکسار شہداء کی برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی، برسی کے موقع پر خاکسار تحریک کی جانب سے نیو لاہوری محلہ سے ناظم اعلیٰ سندھ عزم حیدر مغل کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جو شہر کی مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب کے سامنے پہنچی جہاں کارکنوں نے ہاتھوں میں بینرز اور جھنڈے اٹھا کر نعرے بھی کی، اس موقع پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ سندھ عزم حیدر مغل نے کہا کہ 19 مارچ 1940 کو لاہور شہر میں خاکسار انگریز حکومت کی گولیوں سے شہید ہوئے جن شہداء نے تحریک آزادی میں ایک ناقابل فراموش تاریخ رقم کی جبکہ ہم نے اس سانحہ کے تناظر میں 23 مارچ 1940ء پر آل انڈیا مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے لاہور شہر میں قرارداد پاکستان کی صورت میں آزادی کے مقام پر بنیاد خاکسار شہداء کے خون سے رکھی گئی لیکن ہماری قوم کو ان شہدائ￿  سے مکمل طور پر بے خبر رکھا گیا ہے، لیکن آج خاکسار تحریک کے پلیٹ فارم سے ان آزادی پسندوں کو یاد کیا جاتا ہے اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے، جو قوم اپنے سپوتوں کو بھول جاتی ہے تاریخ اس قوم کو کبھی معاف نہیں کرتی، دوسری جانب خاکسار تحریک کے رہنماؤں انور علی ابڑو، عبدالوحید ابڑو، برکت علی گوپانگ، تاج محمد گوپانگ، محمد سلیمان شیخ، اسد اللہ کہور، نور حسین بوزدار اور دیگر کی جانب سے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ذوالفقار باغ سے پریس کلب تک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں دیگر رہنماؤں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مزیدخبریں