کھڈرو(نامہ نگار ) ملک کو مسائل سے نکالنے کا واحد راستہ قران کا راستہ ہے ، لوگو پلٹ آؤ اپنے رب کی طرف قرآن سے جڑ جاؤ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر ممتاز حسین سہتو نے کھڈرو اور سانگھڑ میں استقبال رمضان کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کلمہ کے نام پر بننے والی ریاست مملکت خدا داد پاکستان پر اس وقت لٹیرا راج مسلط ہے عوام مہنگائی بے روزگاری بجلی گیس کی لوڈ شیڈنگ بدامنی جیسے مسائل سے سخت پریشان ہے ، پی ڈی ایم پی ٹی آئی سمیت دیگر ریاستی ادارے ملکی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ، انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک اسلامی ریاست ہے جو کلمہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آئی لیکن 75 سال گزر جانے باوجود ملک میں انگریزوں کے ظالمانہ قوانین چلائے جارہے ہیں۔کہا کہ پاکستان میں مہنگائی کا طوفان حکمرانوں کی ناقص طرز حکمرانی اور شاہانہ کلچر کا نتیجہ ہے توشہ خانہ کی رپورٹ نے حکمرانوں اور اپوزیشن کے چہرے بے نقاب کردیئے ہیں۔ عوام کے تن سے کپڑے اتر گئے پیٹ کا نوالہ چھن گیا لوگ خودکشیاں کررہے ہیں آئے دن حکمران پیڑول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کررہے ہیں جبکہ دنیا بھر میں انکی قیمتیں کم ہورہی ہیں روپے کی قدر کو دن بدن گرایا جارہا ہے ان تمام باتوں کے بعد بھی بے حس حکمران اپنی عیاشیوں پر ملکی دولت لٹا رہے ہیں جماعت اسلامی ملک کی واحد تنظیم ہے جس پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں ہے جس کے اندر جمہوری نظام موجود ہے، اپنے وسیع نیٹ ورک کے ساتھ بہترین نظم وضبط بھی رکھتی ہے جس کی وجہ اسکا تربیتی نظام ہے جو ملکی سطح سے لیکر یونین کاؤنسلوں تک کار فرما ہے جماعت ہر شعبے میں افراد کی تربیت کرتی ہے یہی وجہ ہے کہ اقتدار میں نہ ہوتے ہوئے بھی سیلاب زدگان کی 20 ارب روپے سے زائد رقم سے امداد کی اور اسکی بے پناہ خدمت کے صلے میں الخدمت کو دنیا کی 5ویں بڑی این جی او تسلیم کیا گیاعوام نے سب کو آزما لیا اب عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ توشہ خانہ، وکی لیکس، پانامہ لیکس، کرپشن، بدعنوانی سے پاک محب وطن اور امت مسلمہ کی ترجمان جماعت اسلامی کو خدمت کا موقع دیں، مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان اسلام اور کلمے کی بنیاد پر لیل المبارکہ میں معرض وجود میں آیا اسلامی نظام ہی تمام مشکلات کا حل اور واحد باعزت راستہ ہے، پروگرام سے نائب امیر جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ رفیق منصوری ،سانگھڑ کے امیر راجہ وسیم احمد منصوری ، نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر جماعت اسلامی کھڈرو کے امیر انور علی ملک ، عبدالمجید ملک عبداللہ سومرو ، ابراہیم لغاری و دیگر بھی موجود تھے۔