چوک سرور شہید (خبر نگار) حلقہ پی پی 268سے پٹھان برادری نے باہمی مشاورت کے بعد نصر اللہ خان کو بطور امیدوار ایم پی اے میدان میں اتاار دیا۔ اس موقع پر امیدوار ایم پی اے نصر اللہ خان نے کہا کہ حلقہ پی پی 268میں 30فیصدسے زائد کی آبادی پٹھان برادری ہے۔ ہمارے علاقہ کو ترقیاتی کاموں سے محروم رکھا جاتا ہے۔ایم پی اے منتخب ہو کر پٹھان برادری کے حقوق کی جنگ لڑوں گا۔