عمران خان نے رول آف لاء کیخلاف بدنما تاریخ رقم کی: ثاقب خورشید 

Mar 20, 2023


وہاڑی(نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن صوبائی اسمبلی میاں ثاقب خورشید نے کہا ہے کہ عمران خان نے رول آف لاء کے خلاف بد نما تاریخ رقم کی ہے جسکی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے انتخابی مہم کے دوران مختلف چکوک و مواضعات کے دورہ پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ عمران خان اپنے 4سالہ اقتدار میں کوئی معیشت کو تباہ کیا اور اب موجودہ حکومت کے آگے بڑھنے میں دیورا بنا ہوا ہے کیونکہ اسے پتہ ہے کہ اگر حکموت نے معیشت سنبھال لی تو عمران کی جھوٹی مقبولیت کے غبارے سے ہوا نکل جائے گی انہوں نے کہا کہ عمران خان سیاست کو گالی بنانے پر تلہ ہوا ہے اگر عوام نے موقع دیا تو ماضی کی طرح ملک و قوم کو تمام بحرانوں سے نکال کر تعمیر و ترقی کی نئی شاہرہ پر گامزن کریں گے۔

مزیدخبریں