لاہور (نامہ نگار) لاہور پولیس نے زمان پارک سے گرفتار 3 طالبعلموں کو ورثاءکے حوالے کر دیا۔ پولیس نے کم عمری کے باعث طلباءکے خلاف کارروائی سے گریز کیا اور بچوں کو والدین کا سہارا بننے کی نصیحت کرتے ہوئے چھوڑ دیا۔ والدین نے لاہور پولیس کے اقدام کو سراہا۔ تینوں طلباءکو زمان پارک سے پولیس سے مزاحمت کرنے پر حراست میں لیا گیا تھا۔