وہاڑی (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے ڈویژنل پبلک سکول وہاڑی میں دو روزہ جشن بہاراں فلاور شو اور فیملی فیسٹیول کا افتتاح کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کوارڈینیشن محمد شفیق ، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم ، پرنسپل ڈی پی ایس تنویر ریاست اساتذہ ، والدین تعداد موجود تھی۔آصف حسین شاہ نے پھولوں کی نمائش اور فوڈ سٹالز کا بھی معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے کہا کہ فلاور شو کا مقصد بچوں میں باغبانی اور پودوں سے محبت کے شعور کو اجاگر کرنا ہے فلاور شو اور فیملی فیسٹیول سے بچوں کو بہترین تفریح میسر آرہی ہے بچوں کو فلاور شو میں مختلف اقسام کے نمائشی اور آرائشی پھولوں بارے آگاہی مل رہی ہے۔ اور بچے پھولوں کی اہمیت و افادیت سے روشناس ہو رہے ہیں پھول فطری حسن کے عکاس ہوتے ہیں اور انسانی دل و دماغ کو ترو تازہ کرتے ہیں ڈپٹی کمشنر نے فلاور شو اور فیملی فیسٹیول کے بہترین انتظامات پر پرنسپل تنویر ریاست، اساتذہ اور ڈی پی ایس سکول انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔