کراچی(کامرس رپورٹر)باٹا نے ابھی کراچی کے وسط میں طارق روڈ پر ایک نیا کانسیپٹ اسٹور لانچ کیا ہے جہاں باٹا پاکستان کے سی ای او عمران ملک نے افتتاح کیا۔ اسٹور پاکستان میں پروڈکٹ سے لے کر سروسز تک جوتوں کی ریٹیل میں انقلاب لانا ہے۔ تقریب میں میٹروون اور ایف ایم 91 سمیت حاضرین کی بڑی تعداد موجود تھی جسے لائیو کوریج دی گئی۔ اس پریس ریلیز میں، 200 سے زائد ڈیزائنوں کے ساتھ نیا باٹا ریڈ کلکشن بھی لانچ کیا گیا، جس کے نتیجے میں تمام حاضرین اس طرح کے لباس اور طرززندگی کے انتخاب کی اتنی وسیع کلیکشن کیلئے پر جوش ہیں۔صارفین کی پسند کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم اپنے سسٹمز کو جدید بنانے کے ساتھ ساتھ فیشن کے لحاظ سے آرام دہ پروڈکس بنانے کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں، تاکہ ہمارے صارفین آسانی سے پروڈکس اپنی دہلیز پر حاصل کر سکیں۔ہم یہ کام عالمی طرزمعیار کو اپناتے ہوئے باٹا کلب کے نام سے ایک مربوط لائلٹی پروگرام چلارہے ہیں۔ جو واﺅچرز اور پوائنٹس سسٹم کے ذریعے ہمارے صارفین کو مزبید سہولت فراہم کرتا ہے۔