گزشتہ ہفتہ اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان 


کراچی ( کامرس رپورٹر )پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران مجموعی طور پر مندی کے اثرات غالب رہے اور کے ایس ای100انڈیکس 450سے زائد پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 41700پوائنٹس سے کم ہو کر 41300 پوائنٹس پر بند ہوا ۔کاروباری مندی کی وجہ سے مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 63ارب روپے سے زائد ڈوب گئے جبکہ46.44فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول ایگریمنٹ میں تاخیر ،سیاسی افرا تفری ،معاشی بحران کے خدشات ،مہنگائی کی نئی لہر اور ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ کی مسلسل گرتی قدر سے اسٹاک مارکیٹ میں نئی سرمایہ کاری کا سلسلہ رک گیا جبکہ سرمایہ کار موجودہ صورتحال میں ہیجانی کیفیت میں مبتلا ہونے کی وجہ سے فروخت کو ترجیح دے رہے جس کی وجہ سے مارکیٹ3دن مندی کی لپیٹ میں رہی اور انڈیکس 584.51 پوائنٹس لوز کر گیا تاہم 2دن کی معمولی تیزی سے انڈیکس نے 120.59پوائنٹس ریکور تو کر لئے مگر مارکیٹ منفی زون میں ہونے کی وجہ سے دباﺅ کا شکار رہی۔ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر مندی کا رجحا ن رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 463.92 پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 41793.87پوائنٹس سے کم ہو کر 41329.95 پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح 199.72پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 15551.73پوائنٹس سے گھٹ کر15352.01پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئر زانڈیکس 27358.27پوائنٹس سے کم ہو کر27177.35پوائنٹس پر آگیا ۔کاروباری مندی کی وجہ سے ایک ہفتے کے دوران مارکیٹ کے سرمائے میں 63 ارب 36کروڑ14لاکھ36ہزار258روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 63کھرب83ارب27کروڑ78لاکھ97ہزار110روپے سے گھٹ کر63کھرب19ارب91کروڑ64لاکھ60ہزار852روپے رہ گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 42291.56پوائنٹس کی بلند سطح پر دیکھا گیا تاہم مندی کی لہر آنے سے انڈیکس 41270.82پوائنٹس کی پست سطح تک گر گیا تھا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادیہ سے زیادہ 10ارب روپے مالیت کے 28کروڑ92لاکھ74ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم 6ارب روپے مالیت کے 18کروڑ52لاکھ50ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر 1647کمپنیوں کا کاروبار ہواجس میں سے764کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،765میں کمی اور118کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ،کاروبار کے لحاظ سے حیسکول پیٹرول ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ ،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ ،ورلڈ کال ٹیلی کام ،ٹی پی ایل پراپرٹیز ،سنیر جیکو پاک ،پاک پیٹرولیم ،غنی گلوبل ،فوجی فوڈز لمیٹڈ ،غنی گلوبل گلاسز،اینگرو پولیمر ،یونائیٹڈ بینک ،میپل لیف ،فوجی سیمنٹ ،ڈی جی کے سیمنٹ ،فلائنگ سیمنٹ ،پائینر سیمنٹ ،کوہ نور اسپننگ ،اے جی پی لمیٹڈ ،پاک انٹر نیشنل بلک ،حبیب بینک ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ ،فوجی فرٹیلائزر ،بینک اسلامی پاک اور سوئی نادرن گیس سر فہرست رہے ۔

ای پیپر دی نیشن