امپورٹڈ حکومت نے فسطائیت کی مثالیں قائم کر دیں ، حلیم عادل شیخ 


کراچی (کامرس رپورٹر) قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ وڈیو بیان میں کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے فسطائیت کی مثالیں قائم کر دی ہیں ایک طرف عمران خان کے وارنٹ جاری ہوتے ہیں کہ عدالت میں پیش ہو جب عدالت میں پیش ہونے جاتے ہیں تو راستے میں ہی روکنے کی کوشش کرتے ہیں، غلام وزیر اعلی پنجاب نے کپتان کی غیر موجودگی میں زمان پارک کے گھر پر حملہ کروا کر چادر چار دیواری کا تقدس پامال کروایا نہتے کارکنوں پر تشدد کر کے انہیں گرفتار کیا گیا حلیم عادل شیخ نے ظلم، جبر کی داستان رقم کرنے والوں اور کرانے والوں سب کے چہرے نقش ہوچکے ہیں سب سے حساب لیں گے۔

ای پیپر دی نیشن