جارجیا ،سندھ جڑواں ریاستوں کا درجہ دینے سے ترقی ہوگی،امتیاز حسین 


کراچی (کامرس رپورٹر)امریکہ پاکستان بزنس ڈیولپمنٹ فورم پاکستان کے صدر شیخ امتیاز حسین نے امریکی ریاست جارجیا اور پاکستان کے صوبے سندھ کو جڑواں ریاستیں قرار دینے کی قرارداد پاس کروانے کے عظیم کارنامے پر جا رجیاہاو¿س آف نمائندگان کے پہلے پاکستانی مسلم رکن فاروق مغل کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے صوبے سندھ اور امریکی ریاست جارجیا کو جڑواں ریاستیں قرار دینے سے دو نوں ریاستوں کے عوام کی زندگیوں میں انقلا ب آئے گا۔ امریکہ پاک بزنس ڈویولپمنٹ فورم کے قائدین چیئرمین ذیشان الطاف، صدر شیخ امتیاز حسین گلوبل سیکریٹری جنرل،سید ناصر وجاہت اور فاروق مغل کی مشترکہ کوششوں سے سال 2026 سے پہلے دونوں ریاستوں کو جڑواں ریاستیں قرار دینے کا عمل مکمل ہوجائے گا۔ اس سے پہلے کیلیفورنیا اور پنجاب کو بھی جڑواں ریاستیں قرار دیا جا چکا ہے اس عمل سے امریکہ پاکستان تعلقات میں بہت بہتری آئے گی. کاروباری، تعلیمی اور ثقافتی شعبوں کو عروج حاصل ہوگا. فاروق مغل نے بتایا کہ اس قرار دار کی کاپیاں وائٹ ہاو¿س، گورنر سندھ اور سندھ کے اراکین اسمبلی کو بھی بھیجی جا رہی ہیں. بہت جلد امریکہ پاکستان بزنس ڈیویلپمنٹ فورم جارجیا کے صدرفاروق مغل جارجیا اسٹیٹ کے اراکین کے ساتھ پاکستان کو دورہ کریں گے اور سندھ کے گورنر، وزیر اعلی کو جارجیا کے سرکاری دورے پر تشریف لانے کی دعوت بھی دی جائے گی. ہماری کاوشوں کے نتیجے میں پاک امریکہ سیاسی، معاشی اور ثقافتی تعلقات کو بھی نئی کامیابیاں ملیں گی. امریکہ پاکستان بزنس ڈیولپمنٹ فورم پاکستان کے صدر شیخ امتیاز حسین نے کہا کہ اسٹیٹ آف جارجیا اور سندھ کو جڑواں ریاستوں کا درجہ دینے کی قرار داد کی منظوری سندھ کی معاشی اور ثقافتی ترقی کے دروازے کھولے گی۔ا مریکہ پاکستان بزنس ڈیویلپمنٹ فورم اٹلانٹا جارجیا کے صدر اورجارجیاہاو¿س آف نمائندگان کے رکن پہلے پاکستانی امریکی مسلم ممبر فاروق مغل نے سندھ اور جارجیا کو جڑواں ریاستیں قرار دینے کی قرار داد پیش کر کے پاکستان کے ساتھ محبت کی عظیم مثال قائم کی ہے. دونوں جڑواں ریاستیں قرار دینے سے کاروبار، تعلیم اور ثقافتی سرگرمیوں کو عروج ملے گا۔

ای پیپر دی نیشن