گڑھاموڑ (نامہ نگار) پنجابی ثقافت امن۔محبت بھائی چارہ کے فروغ کا نام ھے۔ دی سکالرز ایجوکیشنل اکیڈمی اینڈ سکول گڑھاموڑ میں کلچر روایتی انداز میں منایا گیا۔جس میں طلبہ وطالبات نے ثقافتی لباس زیبِ تن کیا اور حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ سکالرز ایجوکیشنل کمپلیکس کے ڈائیریکٹر محمد عرفان عقیل بطور مہمان خصوصی اور دیگر اکیڈمی سٹاف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو دور حاضر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ہم نصابی سرگرمیوں کا دائرہ کار وسیع کرنے کی ضرورت ہے۔