ٹنڈو محمد خان ،سجاول مین روڈ خونی روڈ بن گیا

Mar 20, 2023


ٹنڈو محمد خان(نامہ نگار) ٹنڈو محمد خان سجاول مین روڈ خونی روڈ بن گیا۔ٹنڈو محمد خان سجاول میں روڈ اور وہ بھی سنگل روڈ جس کے دونوں جانب کچے برم ایک سے دو فٹ نیچے ہوچکے ہیں اور اس پر بھاری ٹریفک جس میں تیل کے ٹینکر،ٹرک ،ڈمپر، بسیں، گنے سے بھری ٹریکٹر ٹرالیاں کاروں اور موٹر سائیکل سواروں کے لئے موت کا فرشتہ بن چکے ہیں۔ روزانہ حادثات معمول بن گئے ،یہ روڈ دریائے سندھ پر پل جو کراچی ٹھٹہ کو براستہ کینجھر ٹنڈو محمد خان،بدین،تھر سے ملاتا ہے جسکی وجہ سے بھاری ٹریفک کا رخ اس شاھراہ پر مڑنے کی وجہ سے خونی شاھراہ بن چکی۔ 

مزیدخبریں