کوٹری ، ایک ارب مالیت  کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز 


کوٹری(نامہ نگار)وزیر اعلیٰ سندھ کی خصوصی ہدایت پر کوٹری شہر کے لیے ایک ارب مالیت کی ترقیاتی منصوبوں پر کام کا آغاز ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی ملک اسد سکندر خان کی کوششوں سے منظور شدہ اسکیموں جن میں کوٹری کےلئے نکاسی آب فراہمی آب اور مین شاہراہ سمیت گلیوں کو پختہ سٹرکیں تعمیر کرنے کے منصوبے شامل ہیں جن کے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔اس ضمن میں ایم پی اے ملک اسد سکندر کی جانب سے ترقیاتی کاموں کی نگرانی اور شفافیت کو برقرار رکھنے کےلئے مشتاق عباسی، نیاز کھوسو ،احمد سکرانی اور مستقیم خا ن پر مشتمل کمیٹی بھی تشکیل دیدی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن