فیڈرل بورڈ انٹر کالجیٹ اتھلیٹکس چمپئن شپ ،آرمی پبلک سکول ہمایوں روڈ نے جیت لی

Mar 20, 2023


اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)فیڈرل بورڈ انٹر کالجیٹ اتھلیٹکس چمپئن شپ 2023،آرمی پبلک سکول اینڈ کالج ہمایوں روڈ نے جیت لی آئی ایم سی جی ، جی ٹین فور کی ملائکہ ایک گولڈ ' ایک سلور اور تین براونز میڈلز جیت کر بیسٹ اتھلیٹ قرار پائیں۔ ہمایوں روڈ کی عائشہ جنید نے سو میٹرز کی ریس اور سو میٹرز کی ریلے ریس میں گولڈ جیتے میں اہم کردار ادا کرنے کی وجہ سے فیڈرل بورڈ انٹر کالجیٹ 2023کی تیز ترین اتھلیٹ ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا، جبکہ ہمایوں روڈ کی عائشہ جنید سمیت آمنہ فرحت جس نے تین گولڈ ، رابیل عثمان جس نے ایک گولڈ اور ایک براونز اور مریم بٹ جس نے ایک گولڈ حاصل کر کے اپنی ٹیم کو نہ صرف چمپئن ہونے میں اہم کردار ادا کیا بلکہ اپنی انفرادی پر فارمنس سے منتظمین اور ججز جو انٹر نیشنل اتھلیٹس بھی شامل تھے ان میں انٹر نیشنل اتھلیٹ حاجی دریافت ، آنیریری کیپٹن (ر) محمد اشرف اور ڈایریکٹر فزیکل ایجوکیشن قلندر عباس قابل ذکر ہیں کو بے حد متاثر کیا ، بلکہ ان کو کہنا پڑا کہ اگر ان اتھلیٹس نے محنت جاری رکھی تو نیشنل اور انٹرنیشنل اتھلیٹ بننے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہو گی اور بیسٹ اتھلیٹ ملائکہ کے بارے میں انہیں خیالات کا اظہار کیا ۔پوائنٹس ٹیبل پر اے پی ایس ہمایوں روڈ کے 110 ، جی ٹین فور کے107 اور آئی ایم سی جی ایف سیون ٹو نے 90 پوائنٹس کے ساتھ باالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی ۔علاوہ ازیں فیڈرل بورڈ انٹر سکولز کے ااتھلیٹکس مقابلوں میں ایف جی کے آر ایل 27 پوائنٹس کے ساتھ پہلی ، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن سکول نے 22 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور آئی ایم سی جی ، جی سکس ون فور نے 14 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔جی سکس ون فور کی کرن نے لانگ جمپ ،شاٹ پٹ اورڈسکس تھرو میں گولڈ لے کر بہترین اتھلیٹ ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔آرمی پبلک سکول اینڈ کالج کے پرنسپل بریگیڈئر (ر)مقبول احمد نے اتھلیٹس اور سپورٹس انچارج میڈم فرزانہ رسول کو بہترین کارکردگی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ سپورٹس میں کامیابیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا

مزیدخبریں