ملتان (خبر نگار خصوصی) پاکستان مینارٹیز ڈیموکریٹک پارٹی(پی ایم ڈی پی) کے مرکزی چیئرمین عابد چاند نے کہا ہے کہ پاکستان میں بسنے والی مذہبی اقلیتیں اس خطے کی اصل باسی و وارث ہیں لیکن گذشتہ 75 سالوں سے ان کے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے آج اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ خطہ میں بسنے والے اقلیتی نوجوانوں کو اقلیتوں کی محرومیوں کے خاتمے کے لئے آگے بڑھنا ہوگاپاکستان کی تخلیق کا مقصد متحدہ ہندوستان میں بسنے والی مذہبی اقلیتوں ،مجبور ،محکوم ،محروم اور استحصالی طبقوں کے لیے الگ ریاست کا قیام تھا جس کے لیے تمام اقلیتوں نے بھرپور جدوجہد کی اقلیتیں ذمی اور مفتوح ہیں اور نہ ہی مقدس امانت اس کے بر عکس آج ملک کی اقلیتوں کی اس خطے سے ان کا وجود مسخ ہونے کے قریب ہے چیف آرگنائزر فاروق پال نے کہا کہ جبری تبدیلی مذہب سے اقلیتوںکی عزتیں پا مال کی جا رہی ہیںایسے حالات میں اقلیتی نوجوانوں کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے موجد تنویر صدر ضلع ملتان نے کہا کہ اقلیتیں ہر دور میں ملک کی وفا دار رہی ہیں ان کی خدمات ملک کی ترقی میں گراں قدر ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان کے علاقہ جمیل آباد میں پاکستان مینارٹیز ڈیموکریٹک پارٹی(پی ایم ڈی پی) یوتھ ونگ کے زیر اہتمام نوجوانوں میں سیاسی آگاہی کے حوالے سے ملکی سیاست میں اقلیتی نوجوانوں کا کردار کے سلسلے میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کے دوران کیا سیمینار سے ندیم سرفراز ، ارشد جاوید ،ایلڈر ملک ، کلیم ،آصف بھٹی، سلمان جاوید ، فیصل سرفرازایڈوکیٹ ،شاہد گل،عظیم ندیم ،دومینک لوئیس ، موجد تنویر ، کیرل فیاض ، عابدہ ندیم ، قیصر سردار، جاوید انجم ، ریاض انجم، جاوید فرانسس،عمران چاند ،سراج مسیح،اسلم فرزند ،نشابل ندیم ، افضل پاشا، افراہیم گل، رانا نبیل و دیگران نے خیالات کا اظہار کیا۔