قصبہ گجرات، منڈا چوک ( نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ آغا ظہیر عباس شیرازی نے عوام کے نام ایک پیغام میں کہا ہے کہ آج سے ہفتہ صحت کا انعقاد کیا جارہا ہے، چھوٹے بچوں بڑوں اور خواتین کا مفت طبی معائنہ اور بنیادی تشخیصی ٹیسٹ مثلا ہیپاٹائٹس شوگر اور ملیریا کی تشخیص کی جارہی ہے، حفاظتی ٹیکوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔