گڑھاموڑ(نامہ نگار)مدرستۃ المدینہ گڑھاموڑ میں پورے ملک کی طرح حفظ و ناظرہ مکمل کرنے والے طلباء کو اسناد تقسیم کی گئیں اس سلسلہ میں ایک اجتماع مدرستۃ المدینہ گڑھاموڑ میں منعقد ہواجس میں تحصیل میلسی بھر سے حفظ و ناظرہ مکمل کرنے والے طلباء نے شرکت کی‘مدنی مْنوں کو ناظرہ اور حفظ القرآن مکمل کرنے پر اسناد تقسیم کی گئیں‘ اس سال کل 11 ہزار بچوں نے حفظ جبکہ 50 ہزار بچوں نے ناظرہ قرآن مجید مکمل کیا۔اس میں تحصیل میلسی کے 258 جبکہ گڑھاموڑ سے 51 بچے شامل تھے۔تقریب سے حاجی محمد شاہد رضا عطاری نگرانِ پاکستان انتظامی امور دعوتِ اسلامی نے کہا کہ نیک لوگ اللہ عزوجل کے محبوب ہیں قرآن پڑھنے والے سن کر عمل کرنے والے ان میں سرِ فہرست ہیں۔اس موقع پر چوہدری اشرف ،ملک طفیل انجم،نوران لیاقت،چوہدری ادریس،جام ریاض احمد،تجمل ادریس نے شرکت کی۔
نیک لوگ اللہ کے محبوب ‘قرآن پڑھنے والے اور عمل کرنے والے سرِ فہرست ہیں:حاجی شاہد رضا عطاری
Mar 20, 2023