پاکستان کے استحکام کیلئے دینی مدارس کا وجود ناگزیر: محمد فاروق سعیدی


ملتان (نیوز رپورٹر) جماعت اہل سنت کے صوبائی ناظم اعلی علامہ محمد فاروق خان سعیدی نے کہا کہ اتحاد امت اور پاکستان کے استحکام کے لئے دینی مدارس کا وجود ناگزیرہے وہ گزشتہ شب جامعہ غوثیہ صراط القرآن کے سالانہ جلسہ تقسیم اسناد میں خطاب کررہے تھے ممتاز عالم دین مفتی محمد اجمل،مفتی غلام یسین سعیدی،پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری اور مولانا خدا بخش عثمان نے کہا کہ مدارس عربیہ میں اسلام کی تبلیغ و اشاعت اور علم کے فروغ میں ہمیشہ بنیادی کردار ادا کیا ہے جلسہ میں مدرسہ کے مہتم قاری مختار احمد صادقی،جمعیت علمائے پاکستان کے راہنما محمد ایوب مغل،جماعت اہلسنت ضلع راجن پور کے ناظم اعلی قاری حبیب اللہ صادقی،قاری منیر احمد نعیمی،قاری حق نواز سعیدی،قاری محمد اقبال قادری اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اس موقع پر مدرسہ کے فارغ التحصیل علماء کی دستار بندی کی گی اور انہیں اسناد فضیلت بھی دی گی۔

ای پیپر دی نیشن