منڈا چوک ( نامہ نگار) پنجاب حکومت کی طرف سے ماہ صیام کے دوران غریبوں کو مفت آٹے کی فراہمی کے لیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت قائم سنٹرز اور سیل شاپس پر مبینہ کرپشن کی شکایات پر ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کا فوری نوٹس ، ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سید ظہیر عباس شیرازی نے دس ٹرکنگ پوائنٹس بنا دئیے۔ جبکہ مفت آٹا یوٹیلٹی سٹورز پر بھی دستیاب ہو گا۔ ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ نے اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ ناصر شہزاد ڈوگر کو فوکل پرسن مقرر کر دیااسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ ناصر شہزاد ڈوگر نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کے حکم پر عملہ تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ مفت آٹا شہر سمیت تحصیل بھر میں یوٹیلٹی سٹورز پر بھی دستیاب ہو گا ۔
مفت آٹا‘ مبینہ کرپشن کی شکایات‘ ڈی سی مظفر گڑھ کانوٹس ‘ ٹرکنگ پوائنٹس بنادئیے
Mar 20, 2023