شجاع آباد(تحصیل رپورٹر) شجاع آباد کار اسینڈ گندگی کے ڈھیر میں تبدیل وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ کار اسینڈ کے ڈرائیوروں نے میونسپل کمیٹی کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ کار اسینڈ پر صفائی کا انتظام نہ سایہ نہ صاف پانی کی سہولت تک موجود نہیں صفائی بھی میونسپل کمیٹی کے اہلکاروں کو رقم دیکر صفائی کراتے ہیں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عامر ملک نے کہاکہ ہم جلد سہولیات فراہم کردیں گے احتجاج کرنیوالوں ڈرائیوں میں راؤ عامر‘ اکرام‘ راؤ اکرم‘ چوہدری اسلم میو‘ راؤ طارق‘ مظہر‘ صدام حسین‘ رانا زاہد ودیگر شامل تھے ۔
شجاع آباد کار سٹینڈ پر گندگی کے انبار‘ ڈرائیورز کا احتجاج
Mar 20, 2023