پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کارکنوں اور بچوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے فاشزم کی مثال نہیں ملتی، پولیس پی ٹی آئی کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارہی ہے۔ پولیس کارکنوں کو اغواء کرنے کے لئے بغیر وارنٹ چھاپے ماررہی ہے۔ عمران خان نے مزید کہاکہ کارکن موجود نہ ہو تو 10 سال تک کے بچوں کو اٹھایا جاتا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کارکنوں اور بچوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا۔
عمران خان کاگرفتار کارکنوں اور بچوں کی فوری رہائی کا مطالبہ
Mar 20, 2023 | 12:03