مجھے قتل کے پھندے میں کیسے پھنسایا گیا، بے نقاب کروں گا:عمران خان

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان نے حقائق عوام کے سامنے رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوڈیشل کمپلیکس میں مجھے قتل کے پھندے میں کیسے پھنسایا گیا، بے نقاب کروں گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ کوئی قوت اس نظرئیے اور خیال کو بیڑیاں نہیں پہنا سکتی جس کا وقت اب آن پہنچا ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ میں جلد ہی بے نقاب کروں گا کہ جوڈیشل کمپلیکس میں قتل کے ایک پھندے میں کیسے مجھے پھنسایا گیا اور کیسے اللہ ربّ العزت نے یک لخت مجھے اس سے بچایا۔ 

ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ایک اور ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ایجنسی کا یہ آدمی ہمارے کارکنان کو تشدد پر اُکسانے کی کوشش کررہا ہے اور بے نقاب کیا جارہا ہے۔

ٹوئٹر پیغام میں عمران خان نے کہا کہ میری اپنی تحریک کو ہدایت ہے کہ کتنی ہی اشتعال انگیزی کیوں نہ کی جائے، ہم نے مکمل طور پر پر امن رہتے ہوئے آئین کی حدود کے اندر احتجاج کرنا ہے۔پیغام میں عمران خان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم نے آئین کی حدود کے اندر پر امن رہتے ہوئے احتجاج نہ کیا تو ہم ان فسطائیوں کو مزید وحشت کا جواز فراہم کریں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن