’’پاکستان سے ملکر کام کرنے کیلئے تیار‘‘چین  سی پیک پر وزیراعظم کے ریمارکس کا خیرمقدم

بیجنگ (نوائے وقت رپورٹ) چین نے وزیراعظم شہباز شریف کے سی پیک پر مثبت ریمارکس کا خیرمقدم کیا ہے۔ ترجمان چینی دفتر خارجہ نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ ملکر کام کرنے کیلئے تیار ہے۔ پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھایا جائے۔ تعاون بڑھنے سے پاک چین عوام تک سی پیک کے ثمرات پہنچ سکیں گے۔

ای پیپر دی نیشن