اسلام آباد(نیٹ نیوز) الیکشن کمشن نے تحریک انصاف پارلیمنٹرینز (پی ٹی آئی پی) کے ضمنی انٹراپارٹی انتخابات تسلیم کرلیے۔ الیکشن کمشن نے انٹرا پارٹی الیکشنز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق محمود خان پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے چئیرمین، ملک افضل دین نائب چئیرمین منتخب ہوگئے ہیں۔پی ٹی آئی پی کی جانب سے پرویز خٹک کے چیئرمین شپ چھوڑنے کے بعد انٹرا پارٹی انتخابات دوبارہ کرائے گئے تھے۔