گوادر + خیبر(آئی این پی )پاک فوج کی ریسکیو ٹیموں نیگوادرماڈل سکول کیپٹن مراد بخش وارڈ میں بارش سے جمع پانی کے ڈیواٹرنگ آپریشن مکمل کر لیا۔ ماڈل ہائی اسکول گوادر، بلوچستان کی تاریخی اعتبار سے ایک اہم اسکول ہے جو 1956سے قائم ہے، جس میں 500 سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں،بچے سکول آ کر بہت خوش ہوئے اور اپنے تدریسی عمل میں مشغول رہے۔ پرنسپل گوادرماڈل ہائی اسکول عزیزالرحمان،اساتذہ کرام اور بچوں نے پاک فوج کی کاوشوں کو سراہتے ہوئیشکریہ ادا کیا،اس موقع پر پاک فوج کی جانب سے طالبِ علموں میں اسکول بیگ اور اسٹیشنری کا سامان بھی تقسیم کیا گیا۔پاک فوج کی جانب سے ضلع خیبر کے علاقے لنڈی کوتل میں دو روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ علاقہ میں صحت کی قلیل سہولیات کے پیش نظرپاک فوج نے عوام کو آنکھوں کے مفت چیک اپ اورعلاج کے لئے الشفا آئی ٹرسٹ ہسپتال کے تعاون سے فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا۔ علاقے میں اپنی نوعیت کے پہلے فری آئی کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں اور نرسنگ سٹاف نے 1021 مریضوں کی مفت سکریننگ اور قوت بصارت کے ٹیسٹ کئے۔ اس موقع پرمستحق افراد کومفت عینکیں اورمفت دوائیاں بھی فراہم کی گئیں،جبکہ 190مریضوں کو علاج کے لئے الشفا آئی ٹرسٹ راولپنڈی بھی بھجوایا گیا جن میں 20 سے زائد مریضوں کے آنکھوں کے مفت آپریشن بھی کئے جائیں گے۔