لاہور ہائیکورٹ: سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ ملنے پر سینٹ الیکشن رکوانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ ملنے پر سینٹ انتخابات رکوانے کے لیے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ اظہر صدیق عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ مخصوص نشستوں کا معاملہ عدالت میں ہونے کے باوجود سینٹ انتخابات کا شیڈول جاری ہوچکا، جیتنے والے امیدواروں کے حساب سے مخصوص نشستیں سیاسی جماعت کو ملنا آئینی تقاضا ہے۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، دیگر سیاسی جماعتوں کو مخصوص نشستیں دینے کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے، عدالتی فیصلہ آنے تک سینٹ انتخابات پر حکم امتناعی جاری کیا جائے۔ عدالت نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ ملنے پر سینٹ انتخابات رکوانے کے لیے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

ای پیپر دی نیشن