توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب سے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب  

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے صدر آصف علی زرداری ، سابق وزیر اعظم نواز شریف ، یوسف رضا گیلانی اور دیگر کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب سے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرلی ۔گزشتہ روز احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کیس کی سماعت کی تو نیب پراسکیوٹر اظہر مقبول شاہ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ لیگی قائد نواز شریف نے شامل تفتیش کرنے کی درخواست دی تھی ۔ نواز شریف کو شامل تفتیش کر لیا گیا۔اب نیب کے پاس تفتیشی افسر دستیاب نہیں ہیں ۔ تفتیش کی روشنی میں رپورٹ پیش کریں گے کہ کیس چلایا بھی جاسکتا ہے یا نہیں ۔ نیب پراسکیوٹر نے رپورٹ جمع کروانے کے لئے عدالت سے مہلت طلب کی ۔ یقین دہانی کرائی کہ عدالت آئندہ سماعت تک کا وقت دے رپورٹ جمع کروا دیں گے۔عدالت نے نیب پروسیکوٹر کی استدعا منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرلی۔ کیس کی سماعت 17 اپریل تک ملتوی کر دی ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...