پھل، سبزی فروش 8ویں روزے بھی من مانی قیمتیں وصول کرتے رہے

Mar 20, 2024

لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں  8ویں روزے کو بھی سبزیوں اور پھلوں کی گراں فروشی  کنٹرول کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی جس سے بیشتر علاقوں میں پرچون سطح پر دکانداروں نے کھلے عام  پھلوں اور سبزیوں کی گراں فروشی کر کے صارفین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا۔ صارفین نے رابطہ کر کے بتایا کہ سرکاری نرخنامے کے مطابق سبزیوں میں ایک کلو آلو کچا چھلکا نیا درجہ اول کی زیادہ سرکاری قیمت 55روپے کلو مقرر تھی جبکہ دکانداروں نے 70روپے تک فروخت کئے، آلو کچا چھلکا نیا درجہ دوم 48روپے کی بجائے 60روپے، پیاز درجہ اول 180روپے کی بجائے 260، پیاز درجہ دوم 160 کی بجائے 200، ٹماٹر درجہ اول 110 کی بجائے 200روپے، ٹماٹر درجہ دوم 100کی بجائے 165روپے، لہسن دیسی 230روپے کی بجائے 380، لہسن ہرنائی 335 کی بجائے 450، لہسن چائنہ 590 روپے کی بجائے 650، ادرک تھائی لینڈ 515 روپے کی بجائے 690، ادرک چائنہ 510 کی بجائے 680، کھیرا فارمی 65روپے کی بجائے 140، میتھی 40 کی بجائے 65 روپے، بینگن 90 کی بجائے 130، بند گوبھی 100 کی بجائے 140، پھول گوبھی 140 کی بجائے175، شملہ مرچ 295کی بجائے 450، شلجم 30روپے کی بجائے 70روپے، مٹر 60 کی بجائے90، سبز مرچ درجہ اول 290 کی بجائے 500، لیموں چائنہ 85 کی بجائے 200، مونگرے 110 کی بجائے 150، مولی 12 کی بجائے 40روپے، پالک فارمی 28روپے کی بجائے 60روپے، گاجر چائنہ 80 کی بجائے 110روپے، گاجر دیسی 46کی بجائے 65روپے کلو تک فروخت کی گئی۔ پھلوں میں ایک کلو  سیب گاچہ درجہ اول 215کی بجائے250، سیب کالا کولو پہاڑی درجہ اول 330کی بجائے400، سیب سفید درجہ اول 180روپے کی بجائے 240روپے، کیلا درجہ اول درجن 190 کی بجائے 250،کیلا درجہ دوم درجن 140کی بجائے170، امرود درجہ اول 235 کی بجائے 280، انار قندھاری 340کی بجائے 550، مسمی درجہ اول درجن 125 کی بجائے 200، کینو درجہ اول درجن 300کی بجائے 350روپے،کینو درجہ دوم درجن 175کی بجائے 250، خربوزہ درجہ اول 195کی بجائے 250روپے، خربوزہ درجہ دوم 105کی بجائے 170روپے، سٹرابری درجہ اول 410کی بجائے 500، سٹرابری درجہ دوم 200 کی بجائے 350 روپے اور کھجور ایرانی 505 روپے کی بجائے 650روپے فی کلو فروخت کی گئی۔ 

مزیدخبریں