لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے ممبر اسمبلی کی نااہلی کی مدت پانچ سال کرنے کی خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ سرکاری وکیل نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دینے کی استدعا کی۔ درخواست میں الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے ذریعے نااہلی کی معیاد پانچ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی کی مدت 5 سال مقرر کی گئی۔ سپریم کورٹ پہلے ہی 62 ون ایف کی تشریح کر چکی ہے، ترمیم سپریم کورٹ کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہے۔