لندن (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خارجہ اسحاق ڈار لندن پہنچ گئے، وہ آج برسلز روانہ ہوں گے۔ وہ برسلز میں نیوکلیئر سکیورٹی سربراہی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے نامزد کیا ہے۔ وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اسحاق ڈار کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔