سٹاک مارکیٹ میں تیزی‘100انڈیکس 600پوائنٹس بڑھ گیا 

Mar 20, 2024

کراچی ( کامرس رپورٹر ) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں منگل کو تیزی کا رجحان رہا اور مارکیٹ ایک بار پھر 65ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گئی۔کے ایس ای100انڈیکس 600پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 64800پوائنٹس سے بڑھ کر65500پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 65ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 92کھرب روپے سے تجاوز کر گیا اور53.95فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں منگل کو کے ایس ای100انڈیکس میں 612.09پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 64890.51پوائنٹس سے بڑھ کر65502.60پوانٹس پر جا پہنچا اسی طرح 185.08پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 21535.85پوائنٹس سے بڑھ کر21720.93پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 43161.67پوائنٹس سے بڑھ کر43528.88پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزیدخبریں