لاہور(نامہ نگار)تھانہ گڑھی شاہو پولیس نے شہری کو اغوا کرکے بھتہ وصول کرنے والے ڈولفن اہلکار کیخلاف مقدمہ درج کر اسے گرفتارکر لیا ہے۔متاثرہ شہری عتیق الرحمان کی مدعیت میں تھانہ گڑھی شاہو میں مقدمہ درج ہوا ہے۔مقدمہ بھتہ خوری،ہراساں کرنے اور اختیارات سے تجاوز کرنے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔مدعی کے مطابق ڈولفن اہلکار فاروق احمد نے اسے اغوا کر کے ہراساں کرتے ہوئے ویڈیو فلم بنائی۔ڈولفن اہلکار وڈیو وائرل نہ کرنے کے پچاس ہزار روپے طلب کرتا رہا۔ڈولفن اہلکار فاروق احمد ڈولفن ہیڈ کوارٹر میں تعینات ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم ڈولفن اہلکار کو فاروق احمد کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ڈولفن اہلکار کی جانب سے بھتہ خوری کا معاملے پرایس پی ڈولفن زوہیب رانجھا نے نوٹس لیکر ڈی ایس پی سٹی کو انکوائری کا حکم دیا ہے جبکہ کانسٹیبل فاروق کو معطل کر دیاگیا ہے۔ڈی ایس پی سٹی24 گھنٹے میں انکوائری رثپیش کریں گے۔