لاہور(نامہ نگار)اقبال ٹاؤن پولیس نے آن لائن پتنگوں کی فروخت کا کاروبار کرنے والے2 پتنگ فروشوں کو گرفتار کر لیاہے۔ملزمان ساحل اور رضا کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 500 سے زائد پتنگوں کا خام مال‘درجنوں تیار شدہ پتنگیں برآمد کر لی گئی ہیں۔ پتنگ ساز ساحل پتنگیں تیار کرکے مختلف علاقوں میں آن لائن فروخت کرتا تھا،پتنگ فروش رضا بھی آن لائن پتنگیں فروخت کرتا تھا۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش جاری ہے۔