لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی نے شہر کے 6 تھانوں میں نئے ایس ایچ او تعینات کر دئیے ہیں۔ پولیس لائنز سے محمد فرقان کو ایس ایچ او تھانہ نصیر آباد،ایس ایچ او تھانہ گلشن اقبال سید قمر عباس کو ایس ایچ او تھانہ مزنگ،واجد جہانگیر کو ایس ایچ او تھانہ گلشن اقبال،ایس ایچ او تھانہ ٹاؤن شپ عرفان چدھڑ کو پولیس لائنز کلوز،عاصم حمید کو ایس ایچ او تھانہ تھانہ ٹاؤن شپ،ایس ایچ او تھانہ شمالی چھاؤنی محمد ادریس کو پولیس لائنز ،سب انسپکٹر محمد عامر کو ایس ایچ او تھانہ شمالی چھاؤنی جبکہ آصف مانگٹ کو ایس ایچ او تھانہ لیاقت آباد تعینات کردیا گیا ہے۔