کابل (نیٹ نیوز) چینی سفارتخانے نے پیر کو کابل یونیورسٹی کے نمایاں طلبہ کو ایک تقریب میں نقد وظائف سے نوازتے ہوئے ان کی تعریف کی۔کابل میں چین کے سفیر ڑاؤ زنگ نے کہا چینی سفارت خانہ افغانستان میں اعلیٰ تعلیم کی حمایت کرتا ہے۔ڑاؤ زنگ نے کہا، "چینی سفارت خانہ افغانستان میں اعلیٰ تعلیم کی حمایت کرتا ہے۔ جیسا کہ کابل یونیورسٹی کے سربراہ نے ذکر کیا، ہم افغانستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں اپنی امداد جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔"کابل یونیورسٹی کے سربراہ اسامہ عزیز نے کہا ملک میں اعلیٰ تعلیم کو مضبوط بنانا بنیادی ضرورت ہے۔وزارت اعلیٰ تعلیم کے نائب مفتی محمد طاہر نے پروگرام میں افغانستان اور چین کے تعلقات کی تاریخ کو اچھا قرار دیا اور بیجنگ سے کہا وہ افغانستان کے ساتھ اعلیٰ تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں اپنا تعاون بڑھائے۔