ذیشان عاشق ملک وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور مقرر

رائیونڈ(نامہ نگار) پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی پنجاب کے جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ذیشان عاشق ملک کو مریم نواز کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور مقرر کر دیا گیا اس سے قبل مریم نواز کے وزیر اعلی بننے سے قبل ذیشان ملک مریم نواز کے پولیٹکل سیکریٹری بھی تھے اس کے علاوہ ذیشان ملک کی پارٹی خدمات کے پیش نظر ان کو پارٹی کا اسسٹنٹ سیکریٹری اطلاعات بھی مقرر کیا گیا تھا۔ دوسری جانب ذیشان عاشق ملک کے معاون خصوصی کے نوٹیفکیشن کے بعد سیاسی سماجی اور صحافی حلقوں کی جانب سے ان کو خصوصی مبارک پیش کی گئی۔ 

ای پیپر دی نیشن