جنگلات کے تحفظ کے حوالے سے گورنمنٹ کالج برائے خواتین گلبرگ میں آگاہی واک 

  لاہور( لیڈی رپورٹر)گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین گلبرگ لاہور میں جنگلات کا عالمی دن پورے جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ تقریب کا آغاز معزز مہمان خصوصی سپیشل سیکرٹری ایچ ای ڈی منیب الرحمان  نے پودا لگا کر کیا۔ ڈی پی آئی کالجز پنجاب پروفیسر ڈاکٹر سید انصر اظہر، ڈائریکٹر کالجز لاہور ڈویژن محمد زاہد میاں، پرنسپل گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین گلبرگ لاہور پروفیسر ڈاکٹر نگہت ناہید ظفر اور بی ایس بایئو ٹیکنالوجی اور کیمسٹری کی طالبات نے اپنے اپنے حصے کا درخت لگا کر اس بات کا عہد کیا کہ ہم اس طرح کی ماحول دوست سرگرمیوں میں حصہ لیتے رہیں گے تاکہ ماحولیاتی آلودگی کا تدارک کیا جا سکے۔جنگلات کے تحفظ اور اہمیت کے حوالے سے کالج کیمپس میں آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں اساتذہ اور طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔بعد ازاں سیدہ عارفہ زہرہ  ہال میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔

ای پیپر دی نیشن