لاہور(لیڈی رپورٹر ) محکمہ سوشل ویلفیئر کے ادارے نشیمن میں افطاری کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر پنجاب آمنہ منیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ مہمان خصوصی نے نشیمن میں جسمانی معذوری کا سامنا کرنے والے افراد کے ساتھ روزہ افطار کیا اور ان میں تحائف بھی تقسیم کیے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن فیض نعیم وڑائچ، ڈویڑنل ڈائریکٹر لاہور مزمل یار، محکمہ کے افسران، این جی اوز کے نمائندے اور سماجی کارکن بھی موجود تھے۔ ڈی جی سوشل ویلفیئر خصوصی افراد سے جا کر ملیں اور ان کے درمیان وقت گزارا۔ انہوں نے سوشل ویلفیئر کے اداروں میں رہائش پذیر افراد کے لیے ماہِ صیام میں خصوصی انتظامات اور سہولیات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
محکمہ سوشل ویلفیئر کے ادارے نشیمن میں افطاری کا اہتمام
Mar 20, 2024