وزیر تعلیم  پنجاب سے برٹش ہائی کمیشن کلارا سترادج کی ملاقات 

Mar 20, 2024

 لاہور(لیڈی رپورٹر) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات سے برٹش ہائی کمیشن کلارا سترادج نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچپسی کے امور سمیت پنجاب کی تعلیمی ترقی کے حوالے سے مشترکہ اقدامات اور صوبے میں برطانیہ کے تعاون سے مختلف تعلیمی پراجیکٹس کے آغاز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبائی وزیر تعلیم نے برطانوی ہائی کمیشن کو پنجاب کو درپیش تعلیمی چیلنجز اور مسائل کے تناظر میں پنجاب حکومت کی ترجیحات اور ممکنہ اقدامات بالخصوص لڑکیوں کی تعلیم کیلئے اٹھائے جانے والے ممکنہ اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے سرکاری سکولوں میں فنی تعلیم، جدید آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کورسز شروع کروانے کے منصوبے کے بارے میں بھی ہیڈ آف برٹش کونسل کو آگاہ کیا۔رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ برطانیہ کے جدید تعلیمی تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے پنجاب میں اصلاحات کریں گے۔ 

مزیدخبریں