لاہور(خبرنگار) ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی طاہر فاروق کی زیر صدارت ورلڈ فارسٹ ڈے پر شجر کاری کی خصوصی مہم بارے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی، ڈائریکٹر انوائرمنٹ اور چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ نے تیاریوں بارے بریفنگ دی۔ایل ڈی اے ایونیو ون، جوبلی ٹاؤن، ایف ٹی سی، امپوریم مال اور دیگر مقامات پر پودے لگائے جائیں گے اورشہریوں کو مفت پودے تقسیم کیے جائیں گے۔ایل ڈی اے کے تمام ہاؤسنگ ڈائریکٹرز اپنی اپنی سکیموں میں بھی پودے لگائیں گے۔