شکایات ازالے کیلئے مستحکم حکمت عملی مرتب کرنا وقت کی ضرورت ہے:بابر صاحب دین 

Mar 20, 2024

لاہور(خبرنگار) شہر لاہور کے تمام ایریاز کو زیرو ویسٹ کرنے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کنٹرول روم میں اعلیٰ سطحی کوآرڈی نیشن اجلاس منعقد کیاگیا۔سی ای او بابر صاحب دین کی ہدایت پر ڈپٹی سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی محمد اورنگزیب نے کنٹونمنٹ ایریاز‘ ریلوے ایریاز، رنگ روڈ سروس لینز پر درپیش صفائی چیلنجز کو حل کرنے کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ اہم میٹنگ میں تمام محکموں کو ممکنہ مدد فراہم کرنیکی پیشکش کی۔ تمام سٹیک ہولڈرز کو بریفنگ میں آگاہ کیا کہ لاہور صفائی پورٹل اور ایپ کی مدد سے ایک پیج پر شہریوں کی شکایات کا ازالہ ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنا یا جا سکتا ہے۔ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے شہر لاہور کی صفائی یقینی بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ محکمانہ تقسیم کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہونے والی شکایات کے ازالے کے لیے مستحکم حکمت عملی مرتب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مزیدخبریں