لاہور( نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی لاہور کی جانب سے ملازمین کو ہراساں کرکے لوٹ مار پر فوری نوٹس لے لیا۔یہ نوٹس ملازمین کو ہراساں کرکے پیسے بٹورنے کے حوالہ سے میڈیا پر چلنے والی خبر پر لیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی مقامی ہوٹل میں علی ہجویری فری ڈرگ بنک کی جانب سے گردوں کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت۔اس موقع پر ڈاکٹر ظہیر الحسن، مدثر اقبال بٹ، پروفیسر ڈاکٹر اعزاز مند، پروفیسر ڈاکٹر انیس، ڈاکٹر ظفر اکرام، وقار احمد میاں، راجہ زاہد، پروفیسر ڈاکٹر عادل منصور، حاجی نواز اور خواتین و حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔صوبائی وزراء صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر میں اہم اجلاس منعقد۔ اجلاس میں سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان، سپیشل سیکرٹریز راجہ منصور احمد اور محمد اقبال،اے ایس پی شہربانو نقوی و دیگر افسران نے شرکت کی۔خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر میں ٹرانسجینڈرز تحفظ درسگاہ کے حوالہ سے اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔خواجہ سلمان رفیق اچانک پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پہنچ گئے۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے زیر تکمیل موڈیولر تھیٹرز کا دورہ کرکے پیش رفت کا جائزہ لیا۔اس موقع پر چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ پروفیسر ڈاکٹر فرقد عالمگیر، سی ای او پی آئی سی پروفیسر ڈاکٹر انجم جلال اور ایم ایس پی آئی سی ڈاکٹر سید محسن علی شاہ موجود تھے۔صوبائی وزیر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق کا اظہار خیال۔ ٹھیکیدار کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے موڈیولر تھیٹرز کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ خواجہ سلمان رفیق۔پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں تمام موڈیولر تھیٹرز کو مکمل کرنے کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں۔