ننکانہ صاحب ( نامہ نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف متحرک ہے۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری ارشد کی زیر نگرانی ضلع بھر میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ، اسسٹنٹ کمشنرز اور تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے یکم مارچ سے ابتک 27 ہزار 131 مقامات کی انسپکشن کی جا چکی ہے۔ ڈپٹی کمشنر چوہدری ارشد نے بتایا کہ کارروائیوں کے دوران 1094 ناجائز منافع خوروں اور ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے والوں کو مجموعی طور پر 20 لاکھ 33 ہزار 500 جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔شہریوں کے استحصال و ناجائز منافع خوری کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔
ننکانہ: ضلعی انتظامیہ ذخیرہ اندوزوں ‘ ناجائز منافع خوروں کیخلاف متحرک
Mar 20, 2024