بھکھی (نمائندہ نوائے وقت)تھانہ بھکھی کا علاقہ ڈاکوؤں کیلئے جنت نظیر بن گیا ڈکیتیوں کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری جبکہ پولیس ملزموں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہو چکی ہے اہل علاقہ بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خوف سے نکل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں گزشتہ روز فیصل آباد شیخوپورہ مین روڈ پر موٹرسائیکل سوار ڈاکوئوں نے کار سوار فیملی سے دولاکھ نقدی کے علاوہ موبائل فونز زچھین کر فرار ہوگئے جبکہ متاثرہ فیملی کا کہنا تھا کہ پولیس حسب روائت دیر سے پہنچی اور الٹا ہمیں ہراساں کرتی رہی اس کے علاوہ اڈا فیروزوٹواں پر سیمنٹ بجری کی دکان سے ڈاکو اسلحہ کے زور پر بھاری رقم لیکر فرار ہوگئے۔ اہل علاقہ نے ڈی پی او سے نوٹس لیکر کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔