فیروزوٹواں (قاسم ریاض وٹو سے) سبزیاں گوشت پھل فروٹ آٹا چینی دودھ دہی دالیں سمیت ضروریات زندگی کی تمام اشیاء رمضان میں روزہ دارواں اور غریب عوام کی پہنچ سے دور ہو گئی کوئی بھی چیز نرخ نامے کے مطابق نہیں مل رہی پرائس کنٹرول کے راگ الاپنے والے ضلعی انتظامیہ کے افسراے سی والے کمروں سے باہر نکل کر دیہاڑی دار اور غریب عوام جو مہنگائی کاشکار ہیںان کی داد رسی کے لیے نرخ نامہ پر عمل درآمد کرائیں خدارا اگر خود کسی کی مدد نہیں کر سکتے تو کم از کم ریٹ چیک کرنے کے لیے اور اس پر عمل درآمد کرانے کے لیے اپنی ڈیوٹی نیک نیتی کے ساتھ سر انجام دیں تاکہ غریب عوام کا بھلا ہو سکے۔