حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)ایڈوائزر وفاقی ٹیکس محتسب گوجرانوالہ ڈویژن رانا حسن اختر نے حافظ آباد ایوان صنعت وتجارت کا وزٹ کیاجہاں انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے کہا کہ تاجروں اور چیمبرز کے ممبران کے مسائل حل کرنے کے لئے انکی خدمات ہمہ وقت حاضر ہیں۔اس موقع پر انہوں نے حکومت اور ٹیکس پالیسی بارے آگاہ کیا اور مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ایڈوائز کے دورہ کے دوران چیمبر کے صدر صدر صالح محمد رانجھا نے تاجروں اور ممبران چیمبر ز کو درپیش مسائل ومشکلات سے بھی آگاہ کیا ۔