گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)چیئرمین گوجرانوالہ بزنس سینٹر احمد اکرام لون پاک عراق بزنس کونسل فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر وائس چیئرمین منتخب ہو گئے، اس موقع پر نائب صدر فیڈریشن چیمبر ذکی اعجاز،علی رضا رضوی،واجد علی نقوی،مس فلاحت عمران،مجاہد علی شیخ ،صادق صابر،شیخ پرویز،شارق کلیم،شازیہ سلمان،خالد منہاس،نجم الحسن جاوا،عمر محمود،فائق کلیم و دیگر بھی موجود تھے چیئرمین پاک عراق بزنس کونسل علی رضا رضوی نے کہا کہ ہم اس بزنس کونسل کے ذریعے پاکستان اور عراق کی بزنس کمیونٹی کے مابین باہمی تجارتی تعلقات کو فروغ دیں گے، اس سلسلے میں دونوں ممالک کے سفیروں کو آن بورڈ لیا جائیگاتا کہ تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ پاک عراق بزنس کونسل عراق میںپاکستانی ایمبیسی کے کمرشل سیکشن کو فعال بنانے کی بھرپور کوشش کرے گی اس موقع پر نومنتخب سینئر وائس چیئرمین احمد اکرام لون نے کہا کہ میں قائدین فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اورچیئرمین پاک عراق بزنس کونسل علی رضا رضوی کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میرا انتخاب کیا، میرے لئے خوشی کی بات ہے کہ اس بزنس کونسل میں گوجرانوالہ کے نوجوان بزنس مین بھرپور شرکت کر رہے ہیں۔
احمد اکرام لون سینئر وائس چیئرمین پاک عراق بزنس کونسل فیڈریشن چیمبر آف کامرس منتخب
Mar 20, 2024