صنعت کاری کا فروغ ، ٹیرف کے سٹریٹجک استعمال کو یقینی بنایا جائے، جام کمال 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے وزارت تجارت میں ایک اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری وزارت تجارت  خرم آغا اور وزارت کے اہم حکام نے بھی شرکت کی۔ وفاقی وزیر کو ٹیرف پالیسی بورڈ  کے قیام کے بعد سے وزارت کی طرف سے کی گئی ٹیرف اصلاحات اور ٹیرف ریشنلائزیشن کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور مسابقتی قیمتوں پر خام مال کی دستیابی کو یقینی بنا کر برآمدات کو بڑھانے میں ٹیرف کے کردار کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ انڈسٹری کو درکار خام مال کے تقریباً ایک تہائی پر کسٹم ڈیوٹی نہیں ہے۔ انہیں مشینری کی درآمد کے بارے میں بھی بتایا گیا اور ٹیرف پالیسی کے ذریعے کیپٹل گڈز کی سہولت بھی فراہم کی گئی۔ ٹیرف ریشنلائزیشن کے مختلف اقدامات پر پیشرفت کے بارے میں بھی بتایا گیا جو پائپ لائن میں تھے۔ جام کمال خان نے  دیگر پالیسیوں کے ساتھ مل کر صنعت کاری کو فروغ دینے کے لیے ٹیرف کے اسٹریٹجک استعمال پر زور دیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...