لاہور (نامہ نگار) چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے‘ زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے گرین ٹاؤن میں جلال اور اس کی فیملی سے 5 لاکھ 70 ہزار روپے‘ زیورات، سندر میں اکبر سے 3لاکھ 40 ہزار روپے، غازی آباد میں شاہد سے 2لاکھ 10 ہزار‘ موبائل فون، اقبال ٹاؤن میں رمضان سے گن پوائنٹ پر ڈیڑھ لاکھ روپے‘ موبائل فون، داتا دربار میں نعیم سے79 ہزار روپے اور موبائل فون،گجر پورہ میں عدیل سے20 ہزار روپے‘ موبائل فون، بھاٹی گیٹ میں ارشاد سے30 ہزار روپے‘ موبائل فون، لاری اڈہ میں طارق سے 16ہزار‘ موبائل فون، شفیق آباد میں سعد سے 8ہزار روپے‘ موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہوگئے۔ برکی میں ساجد کے گھر سے ساڑھے 3لاکھ روپے‘ زیورات اور دیگر سامان چوری کر لیا گیا۔ چوروں نے مانگا منڈی،ہنجروال، لیاقت آباد، غالب مارکیٹ اور غازی آباد سے 5 گاڑیاں جبکہ راوی روڈ، شیراکوٹ، لٹن روڈ، مصطفی آباد، کاہنہ، سندر، مستی گیٹ، اقبال ٹاؤن، نواں کوٹ، شالیمار اور گوالمنڈی کے علاقوں میں سے11 موٹر سائیکلیں چوری کر لی ہیں۔